
آج کل اسمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے لیکن زیادہ تر لوگ جلدی ختم ہونے والی بیٹری سے پریشان ہیں۔
صارفین کی اس پریشان کی ایک اہم وجہ وہ ایپس ہیں جو موبائل کی بیٹری جلد ختم کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
اینڈرائیڈ فونز کے لیے گوگل پلے اسٹور میں لاتعداد ایپس موجود ہیں مگر زیادہ تر افراد مقبول ایپس کو ہی ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔
تحقیقی کمپنی پی کلاؤڈ نے ان ایپس کی فہرست تیار کی ہے جو اسمارٹ فون بیٹری کو سب سے زیادہ تیزی سے ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں جن میں سرفہرست فٹ بٹ ایپ ہے مگر اس کا استعمال پاکستان میں نہ ہونے کے برابر ہے۔
جو ایپ پاکستان میں موبائل کی بیٹری لائف کو نقصان پہنچاتی ہیں ان میں سکائپ ہے جو بیک گراؤنڈ میں بہت زیادہ ریسورسز استعمال کرتی ہے، پھر فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ، زوم، یوٹیوب، ٹیلیگرام ، لائیکی اور لنکڈن قابل ذکر ہیں۔
یہ ایپس متعدد ریسورسز جیسے فوٹوز، وائی فائی، لوکیشنز اور دیگر کو استعمال کرتی ہیں، چاہے ڈارک موڈ استعمال کیا جارہا ہو۔
اگر بیٹری کو جلدی ختم ہونے سے روکنا ہے تو سیٹنگز کے مینیو میں بیٹری میں جائیں اور بیٹری یوز ایج کا انتخاب کریں، وہاں یہ پتہ چلے گا کہ فون میں انسٹال ایپس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیٹری کا کتنا حصہ استعمال کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News