
امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو کیا آپ کم قیمت دے کر استعمال کرنا چاہتے ہیں؟
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے اشتہارات پر مبنی ایک سستا پیکج متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے اسے بیسک ود ایڈز کا نام دیا ہے اور یہ نومبر سے دستیاب ہوگا جو کہ ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں دستیاب ہوگا جس میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پیکج کو لینے والے افراد 120 پکسل / ایچ ڈی ویڈیو دیکھ سکیں گے جبکہ ہر گھنٹے 4 سے 5 منٹ کے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News