گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے اور اسی لیے کمپنی کی جانب سے اسے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
لیکن اکثر گوگل کروم ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے کمپنی نے ایسے نئے ٹولز تیار کر لیے ہیں جو ایسے ٹیب کو ان ایکٹیو کردیں گے جن کو استعمال نہیں کیا جا رہا ہوگا۔
گوگل Canary میں ایک نئے پرفارمنس پیج کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں میموری سیور اور انرجی سیور موڈ موجود ہیں جو موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو ‘سلانے’ کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ونڈوز 7 کے صارفین کب گوگل کروم سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے؟
میموری سیور کو ایکٹیو کرنے پر ایڈریس بار کے دائیں جانب ایک نیڈل گیج کا آئیکون نظر آتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان ایکٹیو ٹیب سے میموری کی کتنی بچت ہوئی۔
اس کے مقابلے میں انرجی سیور موڈ ہائی ریفریش ریٹ فیچرز (اسموتھ اسکرولنگ)، ویژول ایفیکٹس کو ٹرن آف کردیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ سرگرمیوں کو محدود کرکے ڈیوائس کی بیٹری لائف کو بہتر بناتا ہے۔
یہ دونوں ٹولز فی الحال Chrome Canary میں دستیاب ہیں مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ کروم صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
