الیکٹرک کاریں بنانے کے لیے مشہور معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئیٹر ‘کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پہلا ٹوئیٹ کیا کہ ’چڑیا آزاد ہوگئی‘۔
the bird is freed
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2022
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئیٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ٹوئیٹر کا کنٹرول لینے کے بعد ایلون مسک نے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا ۔
ایلون مسک نے اپنی ٹوئیٹر پروفائل کو بھی بدل دیا ہے۔ انہوں نے خود کو ’چیف ٹوئیٹ‘ لکھا ہے جبکہ لوکیشن ٹوئیٹر ہیڈ آفس درج کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ’باتھ روم سنک‘ لے کر ٹوئیٹر کے آفس میں داخل ہوتے نظر آرہے تھے۔
ان کی اس ویڈیو کے بعد یہی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد ٹوئیٹر خریدنے کی ڈیل کو حتمی شکل دے کر اس کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
