
واٹس ایپ کے 500 ملین سے زائد صارفین کا ڈیٹا خطرے میں آگیا۔
سائبرنیوز کے تفتیش کردہ ڈیٹا سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کوئی مبینہ طور پر تقریباً 500 ملین واٹس ایپ صارفین کے تازہ ترین (اپ ڈیٹڈ) موبائل فون نمبرز فروخت کر رہا ہے۔
16 نومبر کو ایک اداکار کی جانب سے ایک مشہور ہیکنگ کمیونٹی فورم پر ایک اشتہار شائع کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ 487 ملین واٹس ایپ صارفین کا 2022 کا ڈیٹا بیس فروخت کر رہا ہے۔
ڈیٹا بیس میں مبینہ طور پر 84 ممالک کے واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا شامل ہے۔ اشتہار لگانے والے اداکار کا دعویٰ ہے کہ اس میں 32 ملین سے زیادہ امریکی واٹس ایپ صارفین کا ریکارڈ شامل ہے۔
امریکہ کے علاوہ مصر کے 45 ملین، اٹلی کے 35 ملین، سعودی عرب کے 29 ملین جبکہ فرانس اور ترکی کے 20،20 ملین صارفین کا ڈیٹا شامل ہے۔
فروخت کے لیے پیش کیے گئے ڈیٹا بیس میں مبینہ طور پر تقریباً 10 ملین روسی اور 11 ملین سے زیادہ برطانوی صارفین کا بھی ڈیٹا موجود ہے۔
بیچنے والے نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس نے یہ ڈیٹا بیس کہاں سے اور کیسے حاصل کیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد دو ارب سے زیادہ ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ’اینڈٹو اینڈ انکرپٹڈ‘ (یعنی میسج بھیجنے اور وصول کرنے والے شخص کے علاوہ خود واٹس ایپ انتظامیہ بھی وہ میسج نہیں پڑھ سکتی) چیٹ کی سہولت کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News