آج کل تقریباً تمام ہی گھروں میں ایل ای ڈی بلب کا استعمال ہوتا ہے کیونکہ ان سے بجلی کا بل کم آتا ہے۔
ایل ای ڈی بلب سے نہ صرف بجلی کم خرچ ہوتی ہے بلکہ یہ جلدی خراب نہیں ہوتے لیکن اگر یہ خراب ہو جائیں تو ان کو پھینکنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو اس کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔
اگر ایل ای ڈی بلب جل گیا ہو یہاں تک کہ پورا سرکٹ خراب ہوگیا ہو تو اسے صرف دس روپے میں ٹھیک کیا جا سکتا ہے اور وہ بھی بس 2 منٹ میں۔
سب س پہلے ایل ای ڈی بلب کو اوپر سے کھول کر اندر موجود خراب پلیٹ نکالیں۔ ان پلیٹس کو ڈی او بی یعنی ڈائریٹ آن بورڈ کہا جاتا ہے۔
آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایل ای ڈی بلب میں سے آپ نے اس میں دو تار جوڑنے ہیں۔ پھر 431 (KV- 2) کے ایم او وی پِن بھی آپ کے پاس ہونی چاہئیں۔
پھر آپ نے نئی ڈی او وی پلیٹ خریدنی ہے۔ یہ آپ کسی بھی الیکٹرانک کی دوکان سے خرید سکتے ہیں اور ساتھ میں ایم او وی پن کی بھی ضرورت ہوگی۔
مکمل طریقہ نیچے دی گئی ویڈیو میں موجود ہے جس کو دیکھ کر آپ باآسانی اپنے گھر کے خراب ایل ای ڈی بلب کو مکمل طور پر نیا بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
