Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس اربوں افراد کے کس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟

Now Reading:

بل گیٹس اربوں افراد کے کس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اربوں افراد کے ایک بڑے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں نے کچھ عجیب کام کیے، جیسے انسانی فضلے سے بنے پانی کو پیا، انسانی فضلے سے بھرے جار کے ساتھ اسٹیج پر گیا اور ٹوائلٹ کی بو سونگھی۔

انہوں نے کہا کہ اس پر کچھ افراد نے قہقہے لگائے مگر میرا مقصد لوگوں کے اس مسئلے کو حل کرنا ہے جو 3 ارب 60 کروڑ افراد کو متاثر کرتا ہے اور وہ مسئلہ نکاسی آب کا ناقص نظام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں اور ماہرین کی مہربانی سے ہم امراض اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے نئے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

بل گیٹس نے جولائی میں ایک بلاگ میں کہا تھا کہ ٹوائلٹ کے بغیر زندگی گزارنا زحمت سے ہٹ کر زندگی کے لیے بھی خطرناک ہے، نکاسی آب کے غیرمحفوظ نظام سے پانی، سطح اور خوراک آلودہ ہوتی ہے جس سے بیماریوں اور اموات کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے اس مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کے لیے 2018 میں بیجنگ میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران انسانی فضلے سے بھرے جار کے ساتھ اسٹیج پر تقریر کی تھی۔

بل گیٹس کے نئے بلاگ کے مطابق اس مسئلے کی روک تھام کے لیے ایسے اسمارٹ ٹوائلٹس کی ضرورت ہے جن کے لیے نکاسی آب کے نظام کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تخمینے کے مطابق ہیضہ اور نکاسی آب سے جڑے دیگر امراض کے باعث 5 سال سے کم عمر 5 لاکھ بچے ہر سال ہلاک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہم تمام بہترین آئیڈیاز کے ذریعے کم لاگت کے ٹوائلٹ تیار کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر