Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل نے آئی فون 14 میں ایک نیا فیچر متعارف کرادیا

Now Reading:

ایپل نے آئی فون 14 میں ایک نیا فیچر متعارف کرادیا

ایپل کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم میں 16.1 کے اپٹ ڈیٹ کے ساتھ آئی فون 14 میں ایک نیا فیچر متعارف کروادیا گیا ہے۔

اس فیچر میں وائی فائی کے بغیر میسیج بھیجنے کی سہولت موجود ہے، جسے بذریعہ سیٹلائٹ ایمرجنسی ایس او ایس کہا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 14 سیریز سے ہم آہنگ اس فیچر کی بدولت صارفین ان علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں جہاں موبائل فون یا وائی فائی کے ذریعے رابطے کی سہولت موجود نہ ہو۔

میک رومز نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تازہ سٹوری کے مطابق ایک شخص نے اس فیچر کو اس وقت آزمایا جب وہ امریکی ریاست الاسکا کے دیہی علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے۔

یکم دسمبر کو الاسکا سٹیٹ ٹروپرز نے کہا کہ انہیں مذکورہ شخص کا پیغام موصول ہوا جو برف پر چلنے والی گاڑی میں نوروک سے کوٹزبیو کی طرف سفر کر رہے تھے، جہاں موبائل فون کے سگنل نہیں تھے۔

Advertisement

ایپل کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی حکام اور امدادی ٹیموں اور نارتھ ویسٹ آرکٹک بیورو سرچ اینڈ ریسکیو کورآڈی نیٹر کے ساتھ مل کر کام کیا۔

انہوں نے جی پی ایس مقامات کی طرف متعدد رضاکار روانہ کیے جن کے بارے میں ایپل کو اس وقت اطلاع ملی جب مذکورہ شخص نے ایس او ایس پیغام بھیجا۔

جلد ہی امدادی حکام نے مذکورہ شخص کو اس جگہ کے خاصا قریب تلاش کیا جہاں سے انہوں نے اپنی لوکیشن شیئر کی تھی، اور انہیں کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کی سہولت ان مقامات پر دستیاب ہو سکتی ہے جہاں طول بلد 62 درجے سے زیادہ ہو۔

آئی فون 14 کے اس فیچر نے نوروک اور کوٹزبیو میں کسی رکاوٹ کے بغیر کام کیا جو 69 درجے طول بلد کے قریب ہیں۔

سیٹلائٹ کے ذریعے ایس او ایس فیچر فی الوقت آئی فون 14 کی پوری سیریز کے لیے دستیاب ہے۔

Advertisement

ایپل نے کہا ہے کہ یہ خصوصیت دو سال تک مفت استعمال کی جا سکتی ہے لیکن کمپنی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ دو سال بعد اس کی قیمت کیا ہو گی۔

واضح رہے کہ سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کی سہولت اس وقت صرف شمالی امریکہ تک محدود ہے تاہم جلد ہی یہ فرانس، آئرلینڈ، جرمنی، برطانیہ سمیت دوسرے ملکوں میں بھی دستیاب ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر