Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کروم میں انرجی سیور موڈ استعمال کرنے کا طریقہ؛ جانیے

Now Reading:

گوگل کروم میں انرجی سیور موڈ استعمال کرنے کا طریقہ؛ جانیے

اگر آپ گوگل کروم براؤزر لیپ ٹاپ کے ریسورسز کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں تو آپ کو یقیناً بیٹری کے مسائل کا سامنا رہتا ہو گا۔

آج ہم آپ کو اس مسئلے سے نجات دلائیں گے، دراصل گوگل کروم کے نئے ورژن 108 میں اس مسئلے کا حل انرجی سیور موڈ کی شکل میں پیش کیا گیا ہے، یہ ایک ایسا موڈ ہے جو بیٹری لائف کو کچھ بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  اس موڈ کو ان ایبل کرنے سے بیک گراؤنڈ ایکٹیویٹی، ویژول ایفیکٹس اور ویڈیو فریم ریٹس محدود ہوجاتے ہیں، اس سے کروم کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے مگر اس سے لیپ ٹاپ کی بیٹری کو کچھ زیادہ وقت تک چلانا ممکن ہوجاتا ہے۔

 انرجی سیور موڈ استعمال کرنے کا طریقہ

اس مقصد کے لیے گوگل کروم اوپن کرکے ایڈریس بار پر chrome://flags کرکے انٹر کریں۔

Advertisement

وہاں جاکر بیٹری سیور لکھ کر سرچ کریں تو بیٹری سیور موڈ کا آپشن سامنے آجائے گا، اس آپشن کے دائیں جانب ڈیفالٹ پر کلک کرکے اسے ان ایبل کردیں۔

ایسا کرنے کے بعد ری لانچ پر کلک کرنا ہوگا تاکہ تبدیلی کا اطلاق ہوسکے، جب کروم ری لانچ ہوجائے تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں بائیں جانب پرفارمنس کے آپشن کا انتخاب کرکے انرجی سیور کو آن کردیں۔

اگر انرجی سیور کا آپشن وہاں نظر نہ آئے تو پھر آپ کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے مزید چند دن انتظار کرنا ہوگا کیونکہ یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے نومبر کے اختتام پر کروم 108 کو جاری کیا گیا جس میں انرجی سیور موڈ کا فیچر موجود ہے، مگر یہ فیچر بائی ڈیفالٹ دستیاب نہیں بلکہ صارف کو خود ان ایبل کرنا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر