
ونڈوز کمپیوٹر پر ایسا خفیہ فولڈر کیسے بنائیں جو کسی کو نظر نہ آئے؟
مائیکروسافٹ کمپنی کا تیار کردہ ونڈوز دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے ۔
ونڈوز میں وقت کے ساتھ جدت آتی گئی اور اس میں کئی نئے فیچرز بھی متعارف کروا دیے گئے لیکن اس میں چھپے متعدد اہم فیچرز کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔
ایسے ہی ایک فیچر کے بارے میں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ڈیسک ٹاپ پر ایسا خفیہ فولڈر کیسے بنایا جائے جو کسی کو نظر نہ آئے۔
مزید پڑھیں: ونڈوز 7 کے صارفین کب گوگل کروم سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے؟
حیران کن طور پر یہ ایسا فولڈر ہے جو ڈیسک ٹاپ پر موجود ہوتا ہے لیکن کسی کو نظر نہیں آتا۔ اسے تلاش کرنے کا واحد ذریعہ ماؤس کو اس کے اوپر لے جانا ہے یا اس حصے کو سلیکٹ کرنا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ذاتی فائلز تک دیگر افراد خاص طور پر بچوں کی رسائی نہ ہو تو یہ فیچر آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اس فولڈر کو کیسے بنایا جائے اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
بلینک نام کے ساتھ فولڈر
ونڈوز ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کرکے پہلے نیو اور پھر فولڈر کے آپشن کا انتخاب کریں ۔جب فولڈر بن جائے تو اس پر رائٹ کلک کریں اور ری نیم پر کلک کرکے پہلے سے لکھے الفاظ ڈیلیٹ کریں اور پھر’ آلٹ+0160 ‘ کوڈ ٹائپ کرکے انٹر کا بٹن دبائیں۔
مزید پڑھیں: ایپل اور ونڈوز ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی
اس طرح ایک ایسا فولڈر تیار ہوجائے گا جس کا کوئی نام نہیں ہوگا ۔
لوگوں کی نظر سے کیسے اوجھل کریں؟
فولڈر تو بن گیا اب اسے لوگوں کی نظر سے کیسے اوجھل کرنا ہے تو اس کے لیے آپ فولڈر پر ایک بار پھر رائٹ کلک کریں اور پھر پراپرٹیز میں جائیں۔ پراپرٹیز میں کسٹمائز ٹیب پر جاکر وہاں نیچے موجود چینج آئیکون بٹن پر کلک کریں۔
چینج آئیکون بٹن پر کلک کرنے پر آپ کو مختلف آئیکونز نظر آئیں گے جن کو آگے کی جانب اسکرول کرنے پر آپ کو 4 بلینک آئیکون نظر آئیں گے جن میں سے کسی کو بھی سلیکٹ کرکے اوکے بٹن پر کلک کریں۔
اب آپ کا ایسا فولڈر تیار ہے جس کا کوئی نام یا آئیکون موجود نہیں اور کسی کو نظر نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News