Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی

Now Reading:

واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی
واٹس ایپ

واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ اوپن یا ٹائپ کیے بغیر بھی میسج بھیجنا ممکن ہے؟ جی ہاں واقعی ایسا ممکن ہے بس آپ کو گوگل اسسٹنٹ سے مدد لینا ہوگی اور اپنا میسج بولنا ہوگا۔

اس کے لیے پہلے تو فون میں گوگل اسسٹنٹ کو انسٹال کرنا ضروری ہے جو کہ عموماً اینڈرائیڈ فونز میں پہلے سے انسٹال ہوتا ہے۔

اس کے بعد آپ کو اپنی آواز گوگل اسسٹنٹ پر رجسٹر کرنا ہوگی تاکہ وہ کسی اور کی آواز کو لے کر میسج نہ بھیج دے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈیلیٹ ہونے والا میسج اب واپس آسکے گا؛ واٹس ایپ نے مطالبہ پورا کردیا

Advertisement

اس مقصد کے لیے گوگل اسسٹنٹ کی سیٹنگز میں جاکر اپنی ماڈل وائس کو سیو کرلیں۔

ایک اور چیز لاک اسکرین موڈ کے لیے گوگل اسسٹنٹ کو ان ایبل کرنا ہے جس کے بعد تو فون ان لاک کیے بغیر بھی اس فیچر کو استعمال کرنا ممکن ہوجائے گا۔

واٹس ایپ پر گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے میسج کیسے بھیجیں؟

اس مقصد کے لیے اینڈرائیڈ فون کے ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں یا بس Hey Google کہیں، جس سے فون میں یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ متحرک ہوجائے گا۔

پھر سینڈ اے واٹس ایپ میسج ٹو (کانٹیکٹ کا نام) کہیں۔

اس کے بعد گوگل اسسٹنٹ کی جانب سے میسج کے بارے کہا جائے تو اپنے میسج کو ریکارڈ کرادیں، مگر بولنے کے دوران زیادہ دیر تک چپ رہنے سے گریز کریں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان؛ کمپنی کا انتہائی اہم اعلان

جب میسج مکمل ہوجائے گا تو گوگل اسسٹنٹ اسے سینڈ کردے گا اور کنفرمیشن اسکرین نظر آئے گی۔

خیال رہے کہ اس طریقہ کار کے لیے انگلش زبان کا استعمال بہتر ہوتا ہے ورنہ دوسری زبان میں بولنے سے پیغام کی املا غلط ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر