
تمام پاکستانی گھر بیٹھے فیس بک سےکیسے پیسے کما سکتے ہیں؟
فیس بک کا شمار صارفین میں بے حد مقبول چند سوشل میڈیا ویب سائٹس میں ہوتا ہے۔
یوں تو صارفین کے لیے فیس بک ایک دوسرے سے آسان رابطے کے لیے بنائی گئی سوشل میڈیا ویب سائٹ تھی جو اب دور جدید میں نئی خاصیتوں کے ساتھ اور مقبول ہوتی جارہی ہے۔
اب مختلف چھوٹی بڑی کمپنیز اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے فیس بک کا استعمال کرکے اچھے خاصے پیسے کماتی ہیں۔اب فیس بک نے کچھ ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں جس کے ذریعے کوئی عام پاکستانی بھی پیسے کما سکتاہے۔
مزید پڑھیں: نوجوان کو فیس بک پر لنک کو کلک کرنا مہنگا پڑگیا؛ اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب
دنیا کے کئی ممالک میں پہلے سے دستیاب فیچرز کو اب پاکستان میں بھی متعارف کروادیا گیا ہے۔ نومبر 2022 میں پاکستانی صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ متعارف کروایا گیاجبکہ دسمبر میں اسٹارز نامی پروگرام تک رسائی دی گئی۔
پروفیشنل موڈ ایک انفرادی صارف کا پیج ہے جو بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پروفیشنل میں تبدیل کرتے ہیں۔
پروفیشنل موڈ سے تخلیق کاروں کو ایک علیحدہ پروفائل میں اپنی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی جس کے لیے انہیں مختلف ٹولز اور فیچرز دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لئے فیس بک سے متعلق بڑی خوشخبری
اپنی پروفائنل کو پروفیشنل موڈ میں تبدیل کیسے کیا جائے تو اس کے لیے آسان سا طریقہ ہے۔ اپنی فیس بک پروفائل میں جاکر ایڈٹ پروفائل کے برابر میں تھری ڈاٹ مینیو میں جائیں ، جب آپ اس مینیو پر کلک کریں گے تو نیچے ٹرن آن پروفیشنل موڈ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پروفیشنل موڈ پہ آجائیں۔
پروفیشنل موڈ تو اپنا لیا اب اس سے پیسے کس طرح کمائیں؟ تو پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد آپ کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں آپ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔
پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News