Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیز رفتار چارجنگ موبائل فون کو نقصان پہنچاتی ہے؟

Now Reading:

تیز رفتار چارجنگ موبائل فون کو نقصان پہنچاتی ہے؟
موبائل فون

تیز رفتار چارجنگ موبائل فون کو نقصان پہنچاتی ہے؟

موجودہ دور میں مصروفیات کے باعث ہر شخص ہی جلدی میں رہتا ہے اور ہر کام کو جلد از جلد نمٹانا چاہتا ہے۔

موبائل جو ہر خاص و عام کی ناگزیر ضرورت بن چکا ہے اس کی چارجنگ بھی ایک مسئلہ ہے کہ اس کے لیے زیادہ نہ سہی لیکن کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

موبائل فون کمپنیز نے وقت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کردی ہے لیکن عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ موبائل فون کی تیز چارجنگ سے موبائل فون کو نقصان پہنچ سکتا ہے تاہم اس تاثر میں کتنی حقیقت ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں تیز رفتار چارجنگ بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے اور تمام ہی موبائل فون کمپنیز  اپنے موبائل فون کے ساتھ تیز ترین چارجنگ پوڈ فراہم کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا بڑا بیان آگیا

Advertisement

بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ تیز چارجنگ کی افادیت اپنی جگہ لیکن اس سے اسمارٹ فون خاص طور پر بیٹریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب  ماہرین کا تیز چارجنگ سے موبائل فون کے نقصان کا خدشہ رد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صحیح طریقے سے تیز چارجر کا استعمال موبائل کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر تیز چارجنگ سسٹمز خود بخود چارجنگ کی شرح کو ایڈجسٹ کرنے کی خوبی کے حامل ہوتے ہیں، اس سے موبائل فون کے گر م ہونے اور بیٹری کو نقصان سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

بہت سے تیز چارجنگ سسٹمز میں درجہ حرارت کے سینسر بھی ہوتے ہیں جو موبائل فون کو زیادہ گرم ہونے سے بچانے کے لیے چارجنگ کی اسپیڈ کو مزید منظم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟

ماہرین کا ماننا ہے  کہ تیز چارجنگ صارفین  کا بہت سا قیمتی وقت بچالیتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ یہ آپ کے اسمارٹ فون کو چارج کرنے کا سب سے موثر طریقہ ہو۔

Advertisement

تاہم جب تک آپ فاسٹ چارجنگ سسٹمز کو صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہیں، اس وقت تک آپ فون کی بیٹری خراب ہونے کی فکر نہ کریں۔

موبائل چارجنگ کا  صحیح طریقہ

اس بات کا اطمینان کرلیں کہ جو چارجر آپ استعمال کرنے والے ہیں وہ آپ کے فون کو سپورٹ کرتا بھی ہے یا نہیں۔

بہتر طریقہ یہ ہے کہ چارجنگ کے وقت آپ موبائل فون سوئچ آف کردیں  یا کم از کم  وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور اس طرح کے دیگر فیچرز بند کردیں۔

دوران چارجنگ فون استعمال کرنے سے گریز  کریں کیونکہ اس سے نہ صرف چارجنگ سست ہو جائے گی بلکہ موبائل فون خراب ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ موبائل فون کو بار بار تھوڑے تھوڑے وقت کے لیے چارج پر نہ لگائیں بلکہ ایک ہی بار مکمل چارج کریں۔

Advertisement

ایئر پلین موڈ آن کرنے سے آپ کا موبائل نیٹ ورک سے رابطہ ختم ہوجاتا ہے، اس سے بیٹری کم استعمال ہوتی ہے اور چارجنگ کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر