Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
آئی فون

آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، ایپل کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مختلف کمپنیوں کے فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کے بعد اب ایپل کی جانب سے بھی فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانی میں گرنے والا آئی فون ایک سال بعد ساحل سے درست حالت میں مل گیا

تاہم ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2025 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے، جبکہ اس ڈیوائس کو آئی فون فولڈ کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جانئیے! 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ کن ’آئی فونز‘ میں نہیں چلے گا؟

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی فون فولڈ میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ یو ایس بی سی پورٹ سمیت مختلف نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی جیسے فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گے، جبکہ یہ ڈیوائس clamshell ڈیزائن میں ہوسکتی ہے اور اسے پائیدار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل ڈیوائسز پر کام کیا جارہا ہے، ممکنہ طور پر آئی فون سے قبل ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی پیڈ ٹیبلیٹ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر