ٹرک کے سائز کا شہاب ثاقب زمین سے ٹکرانے سے بچ گیا
ناسا کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، ٹرک کے سائز کا شہاب ثاقب زمین سے ٹکرانے سے بچ گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ایک بڑے ٹرک کی جسامت والا شہاب ثاقب زمین کے انتہائی قریب سے گزر گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ناسا کے خلائی جہاز کی زمین پر واپسی؛ ویڈیو وائرل
ناسا کا کہنا ہے کہ انسانی تاریخ میں زمین کے انتہائی قریب سے گزرنے والا یہ پہلا شہاب ثاقب ہے۔
امریکی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب زمین سے صرف 3 ہزار 6 سو کلو میٹر کے فاصلے سے گزرا۔ شہاب ثاقب کا زمین سے فاصلہ مواصلاتی سیٹلائٹس سے بھی کم تھا۔
اس شہاب ثاقب کو خلائی ماہرین کی جانب سے ’2023 بی یو‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ناسا نے سال 2022 کو پانچواں گرم ترین سال قرار دے دیا
جنوبی کیلی فورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں نیویگیشن انجینئر ڈیوڈ فارنوچیا کا کہنا ہے کہ یہ زمین کے قریب کسی معلوم چیز میں اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے قریب ترین چیز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
