Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2023؛ واٹس ایپ نے ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

Now Reading:

سال 2023؛ واٹس ایپ نے ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
واٹس ایپ

اینڈرائیڈ فون رکھنے والوں کیلئے تشویشناک خبر؛ واٹس ایپ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سال 2023 کے آغاز میں واٹس ایپ نے دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے پراکسی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان 5 جنوری کی شب کیا گیا تھا اور اس کا مقصد صارفین کو ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس کسی وجہ سے متاثر ہو۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے واٹس ایپ سیٹنگز میں جائیں وہاں آپ کے سامنے یوز پراکسی کا آپشن آجائے گا جو بائی ڈیفالٹ ٹرن آف ہوگا، جسے کلک کرکے ٹرن آن کردیں، جس کے بعد پراکسی ایڈریس کا اندراج کرکے سیو کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی

اگر کنکشن سے منسلک ہونے میں کامیابی ہوئی تو گرین چیک مارک شو ہونے لگے گا۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق اگر پراکسی استعمال کرنے پر واٹس ایپ میسجز ارسال نہ ہورہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پراکسی بلاک ہے۔ایسا ہونے پر بلاک پراکسی ایڈریس کو کچھ دیر تک دبا کر ڈیلیٹ کریں اور پھر نئے پراکسی ایڈریس کو انٹر کریں۔

 کمپنی کے مطابق میسجز پراکسی سرورز، واٹس ایپ یا میٹا سرورز میں کسی کو نظر نہیں آسکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ’ 2023 کے حوالے سے ہماری خواہش ہے کہ کسی بھی جگہ انٹرنیٹ کبھی بند نہ ہو‘۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے خاموشی سے اب تک کا بہترین فیچر پیش کردیا

 کمپنی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں توقع ہے کہ اس طرح کے حالات میں ہمارا نیا فیچر لوگوں کو محفوظ اور قابل اعتبار رابطے کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر