
ٹک ٹاک پر پابندی؛ حکومت کا بڑا فیصلہ
ٹک ٹاک کی جانب سے 2023 کے پہلے نئے فیچر سلیپ ریمائنڈرز کی آزمائش کی جارہی ہے۔
اکثر صارفین کو یہ شکایت تھی کہ وہ ٹک ٹاک ایپ پر گھنٹوں تک اسکرولنگ کرتے رہتے ہیں جس سے ان کی نیند متاثر ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے حال ہی میں نئے فیچر سلیپ ریمائنڈرز کی آزمائش کی جارہی ہے جس کے تحت سونے کے وقت کے الرٹس لگانے جبکہ نیند کے دوران نوٹیفکیشنز کو میوٹ کرنے جیسے آپشنز دستیاب ہوں گے۔
نئے فیچر کی آزمائش دنیا بھر میں صارفین کی محدود تعداد میں کی جارہی ہے۔ یہ نیا فیچر اسکرین ٹائم سیٹنگز میں سلیپ ریمائنڈرز کے نام سے موجود ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 2022میں کونسی مشہور شوبز شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوئیں؟ جانیے
اس فیچر سے صارفین کو ٹک ٹاک پر اسکرولنگ کے دوران معلوم ہوسکے گا کہ اب ان کے سونے کا وقت ہوگیا ہے۔
اس کے لیے صارفین کو سونے کے ایک وقت کو سلیکٹ کرنا ہوگا اور وہ وقت قریب آنے پر ایپ کی جانب سے یاد دلایا جائے گا کہ نیند کا وقت آگیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پش نوٹیفکیشنز 7 گھنٹوں کے لیے میوٹ ہوجائیں گے تاکہ صارف کی نیند متاثر نہ ہوسکے۔
ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم صارفین کی بہتری کے لیے متعدد نئے ذرائع پر کام کررہے ہیں اور یہ نیا ٹول بھی اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News