Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون کو سست بنانے والی عام وجوہات کیا ہیں؟

Now Reading:

اسمارٹ فون کو سست بنانے والی عام وجوہات کیا ہیں؟
اسمارٹ فون

اسمارٹ فون کو سست بنانے والی عام وجوہات کیا ہیں؟

اسمارٹ فونز موجودہ دور میں ہر فرد کی ضرورت بن گئے ہیں، جن کے بغیر اب زندگی ادھوری لگتی ہے۔

آج کل تقریباْ ہر شخص کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے، کیونکہ یہ ناصرف رابطے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے بلکہ روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی میں بھی اہم ہے۔

جب یہ فون خراب یا اچانک کام کرنا بند کردیں تو کئی کام متاثر ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنی اس اسٹوری میں اسمارٹ فون کو سست بنانے والی عام وجوہات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

اسمارٹ فون کی اسپیڈ متاثر کرنے والی عام وجوہات ؟

اسٹوریج اسپیس کم ہونا

Advertisement

بہت زیادہ تصاویر، ویڈیوز، گیمز اور دیگر مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون اسٹوریج تیزی سے بھرجاتی ہے جبکہ اس کے کمپیوٹر پراسیس یونٹ (سی پی یو) پر دباؤ بڑھتا ہے، جس سے فون کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔

خراب وائی فائی کنکشن

اگر آپ کا فون معمول سے زیادہ سست ہوچکا ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ وائی فائی کنکشن کا نتیجہ ہو۔

اس کا تعین کرنے کے لیے وائی فائی نیٹ ورک کے سگنلز کی مضبوطی کو چیک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ بڑی غلطیاں جو اسمارٹ فونز کو برباد کر سکتی ہیں

خراب وائی فائی کنکشن سے فون کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے کیونکہ پس منظر میں ایپس اور ویب پیجز کی جانب سے بار بار ریفریش ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Advertisement

فون کا پرانا آپریٹنگ سسٹم

اینڈرائیڈ فونز میں یہ کافی عام مسئلہ ہے کیونکہ ان میں آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت بہت کم عرصے کے لیے درکار ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مخصوص عرصے کے بعد اینڈرائیڈ فونز کی اسپیڈ گھٹنے لگتی ہے کیونکہ وہ اپ گریڈ نہیں ہوتے۔

فون cache یا ریم کا بھرجانا

آپ جتنا زیادہ ڈیوائس کو استعمال کریں گے، اتنا زیادہ ڈیٹا فون کے cache اور ریم میں اکٹھا ہوگا۔

ایپس اور ویب براؤزنگ سے اکٹھا ہونے والا یہ ڈیٹا بتدریج پراسیسر کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کرنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں فون سست ہوجاتا ہے۔

Advertisement

بہت زیادہ ایپس

اکثر افراد متعدد ایپس انسٹال کرلیتے ہیں جن میں سے بیشتر کو وہ طویل عرصے تک استعمال بھی نہیں کرتے۔

یہ ایپس اسٹوریج اسپیس پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ فون کی اسپیڈ کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

ان کو اگر ٹھیک طرح ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو اس صورت میں بھی ان ایپس کا کچھ ڈیٹا ڈیوائس میں باقی رہ جاتا ہے۔

پرانی بیٹری

کچھ اسمارٹ فونز میں پرانی بیٹری سے ڈیوائس کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔

Advertisement

پرانی بیٹری کے نتیجے میں آپریٹنگ سسٹم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے ڈیوائس کی پرفارمنس اور پراسیسنگ اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔

بیٹری کی زندگی کو بہتر بنانے والی ٹپس پر عمل کرکے اس مسئلے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر