Advertisement
Advertisement
Advertisement

طویل عرصے بعد موٹرولا کے 2 فونز زبردست فیچرز کے ساتھ متعارف؛ قیمت انتہائی کم

Now Reading:

طویل عرصے بعد موٹرولا کے 2 فونز زبردست فیچرز کے ساتھ متعارف؛ قیمت انتہائی کم

ملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نے طویل عرصے بعد  ’جی‘ سیریز کے دو فونز زبردست فیچرز کے ساتھ متعارف کروا دیے ہیں جن کی قیمت بھی انتہائی کم ہے۔

موٹرولا جلد ہی مزید دو فونز کو بھی پیش کرنے والا ہے، تاہم کمپنی نے اب ’موٹو جی 53‘ اور ’موٹو جی 73‘ کو پیش کردیا۔

موٹو جی 73

کمپنی نے اس موبائل کو 5۔6 انچ اسکرین میں اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 930 کی چپ اور ڈیمنسٹی 920 کا سی پی یو دیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کو ایک ہی ماڈیول یعنی 8 جی بی ریم 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کمپنی کا سخت جان اسمارٹ فون متعارف

موٹو جی 73 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا دیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور فون میں فائیو جی سپورٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے حامل فون میں 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اس کی قیمت پاکستانی 65 ہزار روپے تک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Advertisement

اس فون کو کمپنی نے فوری طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت ایشیا کے دوسرے ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کی جانب سے ریزر2022 اورایکس 30 کی تقریب رونمائی کا انعقاد نہیں کیا جاسکا

موٹو جی 53

کمپنی نے اس فون کو بھی 5۔6 انچ اسکرین اور فائیو جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔

موٹو جی 53 کو مختلف یعنی 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے، اسی طرح اسے مختلف میموریز ماڈیولز میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون میں بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، تاہم اس میں 18 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے۔

Advertisement

اس فون کے بیک پر بھی دو کیمرے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

موٹو جی 53 کے فرنٹ پر بھی 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اسے بھی اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے مختلف رکھی گئی ہے اور اس کے کم جی بی ماڈیول کی قیمت 39 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 65 ہزار روپے تک ہونے کی امید ہے۔

اس فون کو بھی کمپنی نے ابتدائی طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے بھی جلد پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر