ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب؛ سام سنگ کا نیا فولڈنگ موبائل تیار
جنوبی کوریا کی ٹیک کمپنی سام سنگ نے نیا فولڈنگ فون کا نمونہ تیار کر لیا ہے۔
حال ہی میں سام سنگ کمپنی کے لیے اسکرینیں بنانے والی زیلی کمپنی سام سنگ ڈسپلے نے ایک نیا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے، جس سے فولڈنگ فونز ایک نئی سمت سے آشنا ہو جائیں گے۔
کمپنی کے ترجمان جان لوکاس نے دی ورج کو ایک ای میل میں بتایا کہ ’فلیکس اِن اینڈ آؤٹ‘ ڈسپلے 360 ڈگری پر گھوم سکتا ہے، یعنی اسے اندر اور باہر جوڑا جا سکتا ہے۔
نئے موبائل فون کے ڈسپلے کا قبضہ ایک مختلف ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، تاکہ فولڈنگ کی جگہ پر بننے والا کریز (سِلوَٹ) کم سے کم دکھائی دے، یہ قبضہ بہت لطیف بنایا گیا ہے تاکہ ڈسپلے پر اس کا دباؤ کم سے کم ہو۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سام سنگ ڈسپلے نے فولڈ اِن آل ڈائریکشن ڈیزائن کو اپناتے ہوئے ’فلیکس اِن اینڈ آؤٹ‘ پروٹو ٹائپ پیش کیا ہو۔ 2021 میں بھی جنوبی کوریا کی بین الاقوامی میٹنگ فار انفارمیشن ڈسپلے (IMID) میں ایک ’فلیکس اِن اینڈ آؤٹ‘ ڈسپلے کی نمائش کی گئی تھی۔
تاہم اس موبائل کا نمونہ بالکل مختلف تھا اور یہ ’’S‘‘ کی شکل میں کئی حصوں میں فولڈ ہوتا تھا، جب کہ سام سنگ کی فولڈ لائن اب بھی ایسے ڈسپلے استعمال کر رہی ہے، جو صرف ایک سمت میں فلیٹ فولڈ ہوتے ہیں۔
امکان ہے کہ کہ یہ نئی اسکرین کمپنی کی جانب سے آنے والے نئے فون Samsung Galaxy Z Fold 5 میں دکھائی دے۔
اس نئے ڈیزائن کی وجہ سے سام سنگ کے فولڈ ہونے والے موبائل فونز کا کریز نمایاں نظر آنے والا نقص دور ہو جائے گا، اور اس سلسلے میں کمپنی اپنے حریفوں اوپو (Oppo Find N2) اور موٹرولا (تھرڈ جنریشن Motorola Razr) کے برابر آ جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
