واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو اصل کوالٹی میں تصویر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ نیا فیچر صارفین کو ان کی طرف سے بھیجے جانے والی تصاویر کی کوالٹی پر مزید کنٹرول فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2023؛ واٹس ایپ نے ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
اس کے علاوہ یہ فیچر صارفین کی کسی بھی تصویر کو معیاری بنانے کی بھی اجازت دے گا۔
دوسری جانب واٹس ایپ کمپنی اینڈرائیڈ بیٹا پر ایک نیا ’وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹس‘ فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت صارفین اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرسکیں گے۔
بیٹا ٹیسٹرز اب ٹیکسٹ اسٹیٹس سیکشن میں نئے فیچر تک رسائی حاصل کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر وائس نوٹ شیئر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کیسے استعمال کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں
وائس نوٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ ریکارڈنگ کا وقت 30 سیکنڈ ہے، صارفین کو اسٹیٹس کے ذریعے شیئر کیے گئے وائس نوٹ سننے کے لیے اپنے واٹس ایپ کے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
