Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بُک پر اپنے پیج کو آفیشل کیسے بنائیں؟ آسان طریقہ جانیے

Now Reading:

فیس بُک پر اپنے پیج کو آفیشل کیسے بنائیں؟ آسان طریقہ جانیے
فیس بُک

فیس بُک پر اپنے پیج کو آفیشل کیسے بنائیں؟ آسان طریقہ جانیے

سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں فیس بک کو عوامی سطح پر سب سے زیادہ پزیرائی حاصل ہے۔

  فیس بک کا ہر صارف چاہتا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق ہو اور اس کے نام کے آگے بلیو ٹک لگا دیا جائے۔

اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو آسان طریقہ بتائیں گے جس سے آپ باآسانی اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کروا سکیں گے۔

فیس بُک پیج کو ویری فائی کرانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے چند رہنما اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: نوجوان کو فیس بک پر لنک کو کلک کرنا مہنگا پڑگیا؛ اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

Advertisement

اصلی تصویر

اگر آپ اپنے فیس بک پیج کو ویری فائی کروانا چاہتے ہیں تو ڈی پی پر اپنی اصل تصویر لگائیں جو اچھی کوالٹی کی ہو اور جس میں آپ کا چہرہ صاف نظر آ رہا ہو۔

 فیس بک پروفائل

اگر آپ نے اپنے فیس بک پروفائل میں فرینڈز کو فرینڈز سیٹ کر رکھا ہے تو آپ کو اسے ہٹا کر پبلک کرنا ہو گا کیونکہ پروفائل فرینڈ سیٹ کر کے صرف آپ کے دوست ہی آپ کی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن پبلک آپشن کو منتخب کرنے کے بعد ہر کوئی ان پوسٹس کو دیکھ سکے گا، لائک اور شیئر کر سکے گا۔

درست معلومات

فیس بک پروفائل میں اپنی درست معلومات لکھیں جو آپ کے تمام سرکاری دستاویزات میں درج ہیں، اگر آپ نے کسی دوسرے نام یا گھر کے پتے سے اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے تو اس کو ٹھیک کریں۔

Advertisement

دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا اندراج

اگر آپ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام وغیرہ استعمال کرتے ہیں، تو آپ ان کا لنک بھی پیج پر ضرور شامل کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لئے فیس بک سے متعلق بڑی خوشخبری

غیر مہذبانہ پوسٹس

اگر آپ کے کسی دوست نے آپ کو غیر مہذبانہ پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے اور وہ آپ کی ٹائم لائن پر نظر آ رہی ہے تو اسے اپنی ٹائم لائن سے ریموو کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر