
آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
ایپل کمپنی کو آئی فونز، آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر ڈیوائسز بنانے والی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے، جس نے حال ہی میں آئی فون سے بھی جدید ’ڈیوائس‘ متعارف کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایپل کمپنی نے 8 سال بعد ایک نئی اور منفرد ڈیوائس پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جسے آئی فون کے مقابلے میں استعمال کیا جاسکتا ہے
بلومبرگ کی جانب سے رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ امکان کیا جارہا ہے کہ یہ کمپنی اپریل سے جون کے درمیان ’مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ‘ متعارف کرائے گی،جسے ’رئیلٹی پرو‘ کا نام دیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس ڈیوائس کو جون میں شیڈول ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس سے قبل متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی میں گرنے والا آئی فون ایک سال بعد ساحل سے درست حالت میں مل گیا
ورچوئل رئیلٹی (وی آر) اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) پر مشتمل یہ ہیڈ سیٹ 3 ہزار ڈالرز کا ہوگا ۔
تاہم صارفین اسے رواں سال کے آخر تک خرید سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جانئیے! 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ کن ’آئی فونز‘ میں نہیں چلے گا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News