
چیٹ جی پی ٹی کو اسمارٹ فونز پر کیسے مفت استعمال کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانیں
چیٹ جی پی ٹی صرف ویب براؤزر پر ہی استعمال ہونے والی چیٹ بوٹ ہے لیکن اب آپ اسے اپنے اسمارٹ فونز پر استعمال کرسکتے ہیں۔
اب آپ آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل فونز پر بھی چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرسکتے ہیں جس کے لیے آپ کو اپنے فون میں ویب براؤزر کے ذریعے اوپن اے آئی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
جب آپ ویب سائٹ پر پہنچ جائیں تو اوپر موجود ٹرائی چیٹ جی پی ٹی پر کلک کریں اور وہاں اپنے موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس سے اکاؤنٹ بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟
چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اکاؤنٹ بنانا ضروری ہے جب کہ آپ جی میل اور مائیکرو سافٹ ای میل سے چیٹ جی پی ٹی پر اپنا اکاؤنٹ باآسانی بناسکتے ہیں۔
بعد ازاں آپ چیٹ باکس میں کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں جس کا آپ کو جواب مل جائے گا جب کہ اس چیٹ سے آپ بہترین آملیٹ بنانے کا طریقہ اور یونیورسٹی یا دفتر کے اسائمنٹ مکمل کرنے کے لیے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اوپن اے آئی نامی کمپنی نے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی کوتیار کیا ہے جس نے صرف چند ماہ کے دوران ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
تاہم ابھی تک اس چیٹ کی آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے آفیشل ایپ تیار نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آپ صرف ویب براؤزر پر ہی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News