Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل پر درست سرچ نتائج کے لیے مددگار آسان ٹپس

Now Reading:

گوگل پر درست سرچ نتائج کے لیے مددگار آسان ٹپس

آج ہم آپکو معروف سرچ انجن گوگل پر درست سرچ نتائج کے لیے مددگار آسان ٹپس بتائیں گے۔

 گوگل سرچ انجن کا مقابلہ کوئی اور سرچ انجن نہیں کر سکتا اور ایک اندازے کے مطابق گوگل پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ سرچز کی جاتی ہیں۔

مگر ایسا کئی بار ہوتا ہے جب آپ کسی چیز کے بارے میں سرچ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر مطلوبہ تفصیلات حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

خوش قسمتی سے چند آسان ٹپس سے گوگل پر مطلوبہ تفصیلات کا حصول آسانی سے ممکن ہو جاتا ہے۔

تاریخ کی مدد سے سرچ کریں

Advertisement

کئی بار آپ چند سال پرانے کسی ویب لنک یا موضوع کے بارے میں سرچ کر رہے ہوتے ہیں مگر سرچ رزلٹس میں چند دن، ہفتے یا مہینوں پرانے نتائج نظر آتے ہیں۔

تو تاریخ کی مدد سے سرچ کرنے سے اس مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟

اس کے لیے گوگل پر کسی موضوع کو سرچ کرنے کے بعد ٹولز پر کلک کرکے Any time اور پھر کاسٹیوم رینج میں جاکر مخصوص تاریخوں کا اندراج کرکے سرچ کریں۔

ایسا کرنے کے بعد درج کردہ تاریخوں کے سرچ رزلٹس ہی آپ کے سامنے آئیں گے۔

غیر ضروری کی ورڈز (key words) کو سرچ رزلٹس پر اثر انداز ہونے سے روکیں

Advertisement

جب آپ گوگل پر کسی ایک چیز کے بارے میں سرچ کر رہے ہوں اور نتائج کسی اور چیز کے سامنے آئیں تو غصہ آنے لگتا ہے۔

مگر اس کا حل بہت آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیںگوگل :آپ کی 2023 کی پہلی گوگل سرچ کیا ہوگی؟

مثال کے طور پر آپ آئی او ایس کی بہترین ایپس کو گوگل پر سرچ کر رہے ہیں اور سرچ رزلٹس میں اینڈرائیڈ ایپس کی بھرمار ہو تو اس سے بچنے کے لیے best apps -android لکھ کر سرچ کرنے سے اینڈرائیڈ ایپس نظر نہیں آئیں گی۔

یعنی اس لفظ کے سامنے منفی کا سائن استعمال کریں جس کے نتائج آپ دیکھنا نہیں چاہتے۔

فائلز کو سرچ کریں

Advertisement

اگر آپ کسی خاص قسم کی فائل جیسے پی ڈی ایف فائل سرچ کررہے ہیں تو کی ورڈ تحریر کرکے اس کے آگے فائل ٹائپ : پی ڈی ایف (filetype:pdf) لکھ دیں تو سرچ بار پر صرف پی ڈی ایف فائل پر مشتمل نتائج سامنے آئیں گے۔

اس طریقہ کار سے آپ ایکسل اور دیگر ٹائپس کی فائلز بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

مخصوص فقرے کو تلاش کریں

اگر آپ کسی مخصوص فقرے کو گوگل پر تلاش کرنا چاہتے ہیں تو سرچ کیے جانے والے الفاظ یا کی ورڈزکو “کوٹیشن مارک” میں لکھ کر سرچ کریں۔

بیک وقت 2 موضوعات کو سرچ کریں

اگر آپ ایک سے زیادہ موضوعات کو سرچ کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ بہتر نتائج کے لیے OR کا استعمال کریں۔

Advertisement

مثال کے طور apple microsoft لکھ کر سرچ کرنے پر ان میں سے کسی ایک موضوع کے نتائج نمایاں ہو جائیں گے مگر apple OR microsoft لکھ کر سرچ کرنے سے ایپل اور مائیکرو سافٹ کے لنکس الگ ہو کر نمایاں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیںگوگل ٹرانسلیٹ دو دلوں کو ملانے کا ذریعہ بن گیا

متعلقہ ویب سائٹس کو سرچ کریں

ملتی جلتی ویب سائٹس کے بارے میں سرچ کرنے کے لیے related کو استعمال کریں، یعنی related:google.com سرچ کرنے پر یاہو اور بنگ سرچ رزلٹس میں نظر آئیں گے۔

ایڈوانسڈ سرچ سے مدد لیں

ہر فرد کو ہی معلوم ہے کہ گوگل پر کس طرح سرچ کرتے ہیں مگر ماہرین ایڈوانسڈ سرچ فنکشن کو ترجیح دیتے ہیں، جس سے مطلوبہ نتائج کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے لیے گوگل ڈاٹ کام اوپن کرکے نیچے دائیں جانب سیٹنگز پر کلک کریں اور وہاں ایڈوانسڈ سرچ کے آپشن میں جائیں۔

ایڈوانسڈ سرچ میں مختلف آپشنز نظر آئیں گے جن کو مطلوبہ سرچ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ریورس امیج سرچ

اس طریقے سے آپ کسی تصویر کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر images.google.com اوپن کرکے ایفل ٹاور کی تصویر اپ لوڈ کریں گے تو گوگل کی جانب سے اس کے بارے میں تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔

اس طریقہ کار کو ہر طرح کی تصاویر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

پروازوں کا وقت جانیں

اگر آپ فضائی سفر کرنے والے ہیں یا کسی کو لینے کے لیے ائیر پورٹ جانا چاہتے ہیں تو فلائٹ نمبر لکھ کر سرچ کرنے پر آپ کو ڈیپارچر اور ارائیول کی تفصیلات نظر آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر