Advertisement
Advertisement
Advertisement

تقریباً 60 سال بعد نوکیا کا لوگو تبدیل؛ زبردست فیچرز کے ساتھ نئے فون متعارف

Now Reading:

تقریباً 60 سال بعد نوکیا کا لوگو تبدیل؛ زبردست فیچرز کے ساتھ نئے فون متعارف
نوکیا

تقریباً 60 سال بعد نوکیا کا لوگو تبدیل؛ زبردست فیچرز کے ساتھ نئے فون متعارف

تقریباً 60 سال بعد نوکیا کمپنی نے اپنا لوگو تبدیل کیا ہے اور زبردست فیچرز کے ساتھ نئے فون متعارف کرائے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق نوکیا فونز اور ٹیبلٹس بنانے والی فرم ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ نوکیا نے 3 نئے فونز متعارف کرائے ہیں جن میں نوکیا جی 22 ، نوکیا سی 32 اور نوکیا سی 22 شامل ہیں۔

فرم ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ تینوں نئے فونز کی بیٹری تین دن تک چلے گی، نوکیا موبائل جی 22 کی اسکرین، چارجنگ پورٹ اور بیٹری قابل مرمت ہے۔ موبائل کے مالکان کو نوکیا کی ریپئر فرم آئی فکس اٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعے مرمت کے لیے گائیڈز اور پرزوں تک رسائی ہوگی۔

 موبائل 8 مارچ سے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 150 پاؤنڈ سے شروع ہوگی۔

اس کے بعد نوکیا سی 32 اور نوکیا سی 22 متعارف کرائے جائیں گے۔ نوکیا سی 32 کی کی قیمت 130 پاونڈ ہے اور اس کا کیمرہ 50 میگا پکسل ہوگا۔

Advertisement

60 سال بعد نوکیا کا لوگو تبدیل،حیران کن فیچرز کیساتھ نئے فون متعارف

نوکیا سی 22  کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ یہ  موبائل فون وٹر پروف ہے اور  اس کی قیمت 110 پاونڈ ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ ایڈم فرگوسن کا کہنا ہے کہ لوگ معیاری ڈیوائسز کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں چاہیے کہ اسے خریدنے کے لیے قیمت پر سمجھوتہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیا نوکیا جی 22 قابل مرمت  ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ آپ اسے زیادہ دیر تک رکھ سکیں، اور نوکیا سی 32 پر جدید امیجنگ اور نوکیا سی 22 پر بہتر پائیداری کے ساتھ، ہم سی سیریز کو مزید مفید بنا رہے ہیں۔

 پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ  نے کہا کہ نوکیا کی نئی ڈیوائسز کی رونمائی بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس  ٹریڈ شو سے قبل کی گئی ہے، جہاں متعدد سمارٹ فون برانڈز نئی اور موجودہ ڈیوائسز کی نمائش کر رہے ہیں۔

دوسری طرف نوکیا نے تقریباً 60 سال میں پہلی بار اپنے برانڈ کی شناخت کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

 https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-27/news-1677491650-5237.jpeg

 ایک نئے لوگو کے ساتھ اس نے یہ تبدیلی کی ہے۔ کیونکہ ٹیلی کام آلات بنانے والی کمپنی مزید تیز تر ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ نیا لوگو پانچ مختلف شکلوں پر مشتمل ہے جو لفظ NOKIA تشکیل دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر