واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
لیکن اس بار واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
جی ہاں، ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں چھُپے ایک سنگین سیکیورٹی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے لوگوں کے اکاؤنٹس تک رسائی دیگر افراد کو مل سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کا یہ سیکیورٹی مسئلہ کئی برس پرانا ہے اور حیران کن طور پر اب تک اس کا کوئی حل کمپنی کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا۔
دیگر میسجنگ ایپس جیسے فیس بک میسنجر میں لاگ ان ہونے کے لیے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے مگر واٹس ایپ بالکل مختلف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلی گرام نے واٹس ایپ سربراہ کے الزامات کی تردید کردی
واٹس ایپ میں لاگ ان ہونے کا عمل فون نمبر سے منسلک ہے اور یہی سیکیورٹی کے لیے مسئلے کا باعث ہے۔
اگر کوئی فرد کسی وجہ سے نئے فون نمبر پر سوئچ کرتا ہے اور پرانے نمبر کو بند کروا دیتا ہے، تو وہ پرانا نمبر کسی اور کو ایشو کیا جا سکتا ہے۔
چونکہ واٹس ایپ اکاؤنٹ فون نمبر سے منسلک ہوتا ہے تو جس فرد کو وہ پرانا نمبر ایشو کیا جاتا ہے وہ آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
یعنی تمام میسجز اور میڈیا فائلز کسی ایسے فرد تک پہنچ سکتی ہیں جس کو آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔
اس طرح کے کئی واقعات ماضی میں سامنے بھی آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کیسے لگائیں؟ طریقہ جانیے
کمپنی کی جانب سے تو ابھی تک اس کا کوئی باضابطہ حل پیش نہیں کیا گیا مگر آپ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کو ان ایبل کر کے اس کی کسی حد تک روک تھام کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کریں اور پھر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن پر جا کر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پر کلک کر کے ٹرن آن کو سلیکٹ کریں۔
ایسا کرنے کے بعد آپ کو 6 ہندسوں کے پن کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا (اور یاد بھی رکھنا ہوگا) جبکہ ای میل ایڈریس کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں تاکہ پن کوڈ کو ری سیٹ کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، تصاویر بھیجنا ہوا اور بھی آسان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
