
مائیکروسافٹ نے دنیا کا ’خاموش ترین کمرہ‘ تیار کرلیا
مائیکروسافٹ نے دنیا کا ’خاموش ترین کمرہ‘ تیار کرکے سب کو حیران کردیا۔
عام افراد اس کمرے کی سیر نہیں کرسکتے کیونکہ کمپنی نے یہ سنجیدہ سائنسی تحقیق اور مصنوعات سازی کے لیے بنایا گیا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی اسے دنیا کا خاموش ترین کمرہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ کوئی بھی یہاں چند منٹ سے زیادہ ٹھہر نہیں سکتا۔
اس کمرے کی خاموشی منفی 20 ڈیسی بیل سے کچھ زائد ہے، جس کے اندر جاتے ہی آپ دل کی دھڑکن سن سکتےہیں، پھر آنتوں اور معدے کی آوازیں بھی سن سکتے ہیں اور اس کےبعد ہڈیوں کی حرکت اور خون کی روانی تک سن سکتے ہیں۔
اس کمرے میں 30 منٹ سے زائد وقت تک بیٹھنے والا عجیب کیفیت کا شکار ہوجاتا ہے اور کمرے سے باہر نکل جاتا ہے۔
اس کمرے میں آکر کئی لوگوں نے توازن کھودیا اور لوگ اپنی سانس کی آواز سے بھی ڈرنے لگتے ہیں۔
انجینیئروں نے اس کمرے کے چاروں طرف اور چھت پر بھی خاص تختے نما ساخت لگائی ہیں جو آواز کو جذب کرلیتی ہیں۔
یہی وجہ ہے اس کی ڈیزائننگ اور تیاری میں پورے دو برس لگے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
یہ بھی پڑھیں : تمام پاکستانی گھر بیٹھے فیس بک سےکیسے پیسے کما سکتے ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News