
پراسرار گیند نے جاپانی عوام کو پریشان کردیا
پراسرار گیند نے جاپانی عوام کو پریشان کردیا ہے۔
حال ہی میں جاپان کے شہر ہاماماتسو کے ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنے والی بڑی اور پراسرار دھاتی گیند نے وہاں کے رہائشیوں اور پولیس کو الجھن میں ڈال دیا۔
اس گیند کو سب سے پہلے ایک خاتون نے ساحل پر چہل قدمی کے دوران دیکھا اور پھر رپورٹ کیا، اس کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کرایا اور پھر ماہرین کے ساتھ اس گیند کا معائنہ کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گیند ممکنہ طور پر لوہے سے بنی ہوئی ہے اور اس پر زنگ بھی لگا ہوا ہے، اس گیند کا قطر 1.5 میٹر ہے۔
پہلے تو یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ ایک بارودی سرنگ ہے مگر ایکسرے ٹیکنالوجی سے ثابت ہوا کہ اس میں بارودی مواد موجود نہیں۔
حکام نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ یہ کیا چیز ہے، بس یہ واضح ہے کہ اس سے دھماکے کا کوئی خطرہ نہیں۔
دوسری جانب مقامی لوگوں کے اس گیند سے متعلق مختلف خیالات ہیں، کچھ کا ماننا ہے کہ یہ ایک اڑن طشتری ہے جو آسمان سے نیچے گری ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ چین کا ایک جاسوس غبارہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News