Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیسے دیے بغیر ٹوئٹر اکاؤنٹ کو محفوظ کیسے بنائیں؟

Now Reading:

پیسے دیے بغیر ٹوئٹر اکاؤنٹ کو محفوظ کیسے بنائیں؟

20 مارچ کے بعد ماہانہ سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جو ٹوئٹر صارفین ابھی 2 ایف اے کے لیے ٹیکسٹ میسج پر انحصار کرتے ہیں، انہیں اس کے لیے سبسکرپشن سروس کا حصہ بننا ہوگا۔

یہ تو واضح نہیں کہ 2 ایف اے کی نئی پالیسی کی بنیادی وجہ کیا ہے، مگر بظاہر یہ کمپنی کی جانب سے بچت کرنے کی مہم کا حصہ ہے، کیونکہ ایس ایم ایس بھیجنے پر پیسے لگتے ہیں۔

ٹوئٹر نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے 2 ایف اے کوڈ بھیجنا محفوظ نہیں اور ہیکرز آسانی سے ڈیوائس کا کنٹرول سنبھال کر ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے فیچر بنانے پر غور شروع کردیا

Advertisement

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے 2 ایف اے سروس کو استعمال کرنے سے اکاؤنٹ کو زیادہ تحفظ ملتا ہے، مگر نئی پالیسی صارفین میں 2 ایف اے کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ ایلون مسک کو پیسے دیے بغیر بھی اکاؤنٹ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

اس کے لیے متبادل سروسز موجود ہیں جن کے لیے ٹیکسٹ میسج کی ضرورت نہیں بلکہ ایپ پر مبنی 2 ایف اے سروس زیادہ محفوظ ہوتی ہے۔

یعنی فون پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ملنے والے کوڈ کی بجائے آپ فون میں کسی authenticator ایپ جیسے گوگل authenticator یا Duo پر کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایلون مسک کا اہم اعلان

یہ اس لیے زیادہ محفوظ طریقہ کار ہے کیونکہ کوڈ کبھی بھی آپ کی ڈیوائس سے باہر نہیں جاتا۔

Advertisement

اس مقصد کے لیے پہلے آپ کو اپنے فون میں authenticator ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔

اس کے بعد ٹوئٹر ایپ اوپن کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں جائیں اور وہاں سکیورٹی اینڈ اکاؤنٹ access پر کلک کرکے سکیورٹی آپشن کا انتخاب کریں۔

وہاں آپ 2 فیکٹر authentication سیٹنگز میں Authentication ایپ کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد جو ہدایات سامنے آئیں ان پر عمل کریں، جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کا انداج کریں گے اور پھر authenticator ایپ میں بننے والے کوڈ کو استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا ایک بار پھر ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان

یہ واضح رہے کہ یہ طریقہ کار ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے بہت زیادہ محفوظ ہے اور اسی وجہ سے اگر فون گم ہو جائے تو اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے، اس کے لیے بیک اپ کوڈز کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر