
کیا آپ انسٹا گرام پر بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟
کیا آپ انسٹا گرام پر بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول مشکل نہیں ہے بس آپ کو کچھ شرائط پوری کرنی ہوں گی۔
قومی شناختی کارڈ
انسٹا گرام پر تصدیق کے لئے آپ کو کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا، آپ کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ جمع کرانا ہوگا اگر آپ کے پاس کاروباری پروفائل ہے تو کاروبار سے متعلق دستاویزات جمع کرانے ہونگے۔
اکاؤنٹ کا نوٹیبل ہونا
اس کے لئے اکاؤنٹ کا نوٹیبل ہونا ضروری ہے ، ذہن میں رہے کہ انسٹاگرام پر بلیو ٹک کے حصول کی درخواست کئی بار مسترد کردی جاتی ہے۔
کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اکاؤنٹ سیٹنگ میں جانا ہوگا جہاں آپ کو ریکوسٹ ویری فیکیشن کا آپشن ملے گا، تمام تفصیلات یہاں اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔
یہاں پر اپنے بارے میں شائع ہونے والے خبروں کا لنک بھی منسلک کرسکتے ہیں پھر آپ کو تصدیق کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے بذریعہ ای میل آپ کو تصدیق سے متعلق آّگاہ کردیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی آپ کی پروفائل نام کے ساتھ بلیو ٹک کا نشان نظر آجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News