
ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے دنیا کو ایک بڑے خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔
ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دے دیا۔
دبئی میں ایک ایونٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ایڈوانس ہوچکی ہے اور اس پر ہمیں فکرمند ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے انسانوں کے لیے اے آئی چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے، اے آئی ٹیکنالوجی یقیناً اچھی پیش رفت ہے جس سے مستقبل میں مواقع پیدا ہوں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہت بڑا خطرہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے کتے کو ٹوئیٹر کا سی ای او بنا دیا؟
انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پہلے ہی کافی پیش رفت کرچکی تھی مگر اس تک عام افراد کو رسائی حاصل نہیں تھی مگر چیٹ جی پی ٹی سے بیشتر افراد کو اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے موقع ملا ہے۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ گاڑیوں، طیاروں اور ادویات کی تیاری میں حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا ہوتا ہے مگر اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے ابھی کوئی اصول و ضوابط موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوانین سے اے آئی ٹیکنالوجی کی پیش رفت کو کچھ سست کیا جا سکتا ہے جو میرے خیال میں ایک اچھی چیز ہے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک عرصے سے انتباہ کر رہے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی بلا روک ٹوک تیاری انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی وہ پیشگوئیاں جو درست ثابت ہوئیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News