
واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کیسے لگائیں؟ طریقہ جانیے
کیا آپ کو واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس لگانے کا طریقہ معلوم ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
واٹس ایپ میسجز میں تو کافی عرصے سے وائس میسجز کو بھیجنا ممکن تھا مگر اب کمپنی نے صارفین کیلئے وائس اسٹیٹس نامی فیچر متعارف کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
نئے فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ؛
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اسٹیٹس میں جائیں، وہاں پینسل آئیکون کے بٹن پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد آپ کو دائیں جانب نیچے ایک مائیکرو فون کا آئیکون نظر آئے گا، اس آئیکون کو دبا کر رکھنے سے آپ وائس نوٹ ریکارڈ کرکے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ وائس نوٹ کا دورانیہ 30 سیکنڈ یا اس سے کم ہونا چاہیے، جب ریکارڈنگ مکمل ہوجائے تو سینڈ آئیکون پر کلک کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی
واضح رہے کہ وائس اسٹیٹس 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News