Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

سام سنگ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
سام سنگ

سام سنگ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سام سنگ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی فلیگ شپ سیریز ’گلیکسی ایس 23‘ کے 3 نئے ماڈل متعارف کرادیے ہیں۔

جن میں گلیکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہیں، سام سنگ نے پہلی بار اپنے اس موبائل فون میں 200 میگا پکسل کا کیمرا استعمال کیا ہے۔

 اس میں کوالکم کا اسنیپ ڈریگن ایٹ جنریشن ٹو کا تیز رفتار پراسیسر نصب ہے، ان فونز میں اینڈرائیڈ 13 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

اس میں ایک 200 میگا پکسل کا کیمرا بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

Advertisement

اس فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں جن میں فرنٹ پر ایک 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ جبکہ بیک سائیڈ پر چار کیمرے موجود ہیں جن میں 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ، 200 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ، 10 میگا پکسل کا 10X آپٹیکل زوم کیمرہ 1 اور 10 میگا پکسل کا 3X آپٹیکل زوم ٹیلی فوٹو کیمرہ 2 شامل ہیں۔

Advertisement

اس فون کو آپ بطور نوٹ بک بھی استعمال کرسکتے ہیں جس کیلئے ایک قلم S PEN فراہم کیا گیا ہے جس کو رکھنے کی جگہ فون کے اندر ہی موجود ہوگی، یہ فون آپ کا کاغذ کی نوٹ بک پر انحصار کو ختم کردے گا اور ایک آسان اور ماحول دوست ماحول میں نوٹس یا خاکے بنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔

یہ فون چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جن میں فنٹم بلیک، کریم، گرین اور لیونڈر کلر شامل ہیں۔ نئے موبائل فونز کی قیمتیں گزشتہ برس متعارف کردہ فونز کے برابر ہی رکھی گئی ہیں۔

گلیکسی ایس 23 کی قیمت 799 ڈالر تقریباً 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد رکھی گئی ہے، ایس 23 پلس 999 ڈالر یعنی تقریباً 2 لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ جبکہ ایس 23 الٹرا 1199 ڈالر یعنی پاکستانی 3 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر