
کراچی یونیورسٹی کے اسٹوڈنس کا کارنامہ؛ سستے اور کم بجلی والے گھریلو برقی آلات تیار کرلیے
کراچی یونیورسٹی کے فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے با صلاحیت طالب علموں نے سستے اور کم بجلی والے گھریلو برقی آلات تیار کرلیے۔
یہ سستے گھریلو برقی آلات کھانا بنانے اور اسے محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ توانائی ( بجلی) کے بحران سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
اسٹوڈنٹس نے حال ہی میں ملک کی فوڈ سکیورٹی کو خود مختار بنانے کیلئے جدید اور کم لاگت سائنسی پروجیکٹس پیش کیے، جن کی اس کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
اس نمائش میں فوڈ ایکویپمنٹ ایگزیبیشن میں تیرہ سے زائد پروجیکٹس ہیش کیے۔
طالب علموں نے مہنگائی اور گیس کے بحران سے پریشان عوام کیلئے بغیر گیس اور تیل کے گرم ہوا سے کم وقت میں صحت مند کھانا بنانے کی مشین بھی تیار کرکے پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News