مارک زکربرگ کی انتہائی اہم معلومات والی خفیہ ای میل لیک ہوگئی
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی انتہائی اہم معلومات والی خفیہ ای میل لیک ہوگئی ہے۔
حال ہی میں سی ای او فیس بک مارک زکربرگ کی ایک ای میل منظر عام پر آگئی ہے جو انہوں نے 2010 میں اپنے ملازمین کو بھیجی تھی۔
ای میل میں لکھا ہے کہ ’ یہ انتہائی خفیہ پیغام ہے، اسے کہیں شیئر مت کریں، آپ سب نے ٹیک کرنچ کی خبر دیکھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فیس بک موبائل فون بنا رہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کہ ہم ایسا کچھ نہیں کر رہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے فیچر بنانے پر غور شروع کردیا

مارک زکربرگ نے لکھا کہ ’ دراصل ہم تمام فونز اور ایپس کو مزید سوشل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، معلومات لیک ہونا کمپنی سے شنگین غداری ہے، جس نے بھی یہ کیا ہے وہ فوری طور پر اپنا استعفیٰ پیش کرے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
