
ہوا کے بغیر تھری ڈی پرنٹر سے بنی باسکٹ بال کے چرچے
آج کل ہوا کے بغیر تھری ڈی پرنٹر سے بنی باسکٹ بال کے کافی چرچے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے بنی اس بال کو کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
ولسن اسپورٹس کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس منفرد باسکٹ بال کو اس باسکٹ بال کو ’ولسن ایئرلیس پروٹوٹائپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ولسن کمپنی نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے علاوہ اسے لیزر سنسٹرنگ ٹیکنالوجی سے بھی تیار کیا ہے، یہ گیند اچھلنے اور استعمال میں کسی بھی طرح روایتی باسکٹ بال سے کم نہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ روایتی باسکٹ بال میں بار بار ہوا بھرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، دوسری جانب باسکٹ بال گھس کر اپنی شکل اور افادیت بھی کھودیتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اگرچہ یہ تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی تھی لیکن اس کے لیے ایک خاص پالیمر ضرور وضع کیا گیا ہے، بار بار استعمال کے باوجود اس کا مٹیریئل کسی بھی طرح گھسنے سے محفوظ بنایا گیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
ہوا کےبغیرباسکٹ بال کا ڈیزائن اور گرفت روایتی باسکٹ بال ہی کی طرح ہے، اسے ہاتھ میں لے کر کھلاڑی عین عام باسکٹ بال کی طرح کا ہی احساس کرتےہیں۔
یہ دیکھنے میں سائنس فکشن ایجاد کی مانند دکھائی دیتی ہے، اس میں چھلنی کی طرح سوراخ بنائے گئے ہیں جس میں سے آپ آرپار دیکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News