
آج ہم آپکو واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین درج ذیل ہدایات پر عمل کر کے چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے فون پر Shmooz AI ویب سائٹ کو اوپن کریں۔
ویب سائٹ اوپن کر کے Start Shmoozing بٹن پر کلک کرنے پر میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ اوپن ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو اسمارٹ فونز پر کیسے مفت استعمال کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانیں
واٹس ایپ کے اوپن ہونے پر جمپ ٹو چیٹ بٹن پر کلک کریں جس کے بعد اے آئی ٹول خودکار طور پر میسج ٹائپ کرے گا اور آپ کے سوالات کے جواب دے گا۔
مگر اس حوالے سے چند چیزوں کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔
Shmooz AI ایسا ٹول ہے جس کے مفت ورژن میں ہر ماہ صرف 20 میسجز بھیجنے کی اجازت ہے۔
البتہ 10 ڈالرز ماہانہ والے ورژن میں لامحدود میسجز کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News