Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا انورٹر اے سی سے واقعی بجلی کی بچت ہوتی ہے؟ نیا دعویٰ سامنے آگیا

Now Reading:

کیا انورٹر اے سی سے واقعی بجلی کی بچت ہوتی ہے؟ نیا دعویٰ سامنے آگیا

اے سی ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ گرمی کا جن بے قابو ہے اور کراچی والوں کے لئے تو بہت مشکل امتحان ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انورٹر اے سی سے بجلی کی بچت ہوتی ہے؟ جی ہاں، متعدد کمپنیاں انورٹر اے سی اس دعوے کے ساتھ فروخت کر رہی ہیں کہ اس سے بجلی کے بلوں کو عام اے سی کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم رکھنا ممکن ہے۔

اس کو سمجھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ پہلے یہ جان لیں کہ اے سی کام کیسے کرتے ہیں۔

ائیر کنڈیشنر کیسے کام کرتے ہیں؟

اے سی کمرے کے اندر کی گرم ہوا کو باہر خارج کر کے باہر کی ٹھنڈی ہوا کو کمرے میں پھینکتے ہیں۔

Advertisement

اس مقصد کے لیے اے سی ہوا کی نمی میں موجود ٹھنڈک کو گیس میں تبدیل کرتے ہیں۔

سیال کو گیس میں تبدیل کرنے کے عمل کو فیز کنورزیشن کہا جاتا ہے، اس مقصد کے لیے اے سی میں متعدد خصوصی کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے سی کی صفائی گھر میں کیسے کریں؟ جانیں آسان طریقہ

اس پورے عمل کے لیے اے سی میں 2 یونٹ ہوتے ہیں، انٹرنل اور ایکسٹرنل یونٹ۔

انٹرنل یونٹ میں پنکھا اور کولینٹ ہوتا ہے جبکہ ایکسٹرنل یونٹ کمپریسر پر مبنی ہوتا ہے جو ہوا کو کمپریس کرتا ہے۔

انورٹر ٹیکنالوجی تیار کیوں کی گئی؟

Advertisement

جب ایک کمرے کو مسلسل ٹھنڈا رکھنے کے لیے کسی مخصوص درجہ حرارت کو مستحکم رکھنا ہوتا ہے تو عام اے سی کے دونوں یونٹس پر دباؤ بڑھتا ہے، کیونکہ کمپریسر کو بار بار آن یا آف ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جب کمرے کا درجہ حرارت پھر بڑھتا ہے تو کمپریسر دوبارہ کام کرنے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے سی چلانے والوں کی وہ غلطی جس سے بجلی کے بل میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو جاتا ہے

یہ پورا عمل بہت زیادہ بجلی کھینچتا ہے جبکہ انورٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کا ایک آسان حل پیش کیا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی کمپریسر کو ہر وقت آن رکھتی ہے مگر توانائی اسی وقت خرچ کرتی ہے جب ضرورت ہوتی ہے۔

تو کیا اس سے بجلی کی بچت ہوتی ہے؟

Advertisement

یہ حقیقت ہے کہ انورٹر ٹیکنالوجی پر مبنی اے سی کسی عام ائیر کنڈیشنر کے مقابلے میں بجلی کے بل میں 50 فیصد تک بچت کر سکتا ہے۔

انورٹر ٹیکنالوجی کولنگ کے عمل کی بجائے کمپریسر پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے لیس اے سی کا کمپریسر ہمیشہ کام کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے سی کا پانی پودوں میں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ حیران کُن فائدے

انورٹر اے سی کا کمپریسر ہمیشہ کام کرتا ہے اور رفتار کو مسلسل ایڈجسٹ کرتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت اپنی جگہ مستحکم رہتا ہے یعنی ایک بار کمرہ ٹھنڈا ہو جائے تو پھر ٹھنڈا ہی رہتا ہے۔

واضح رہے کہ انورٹر اے سی مہنگے ہوتے ہیں مگر طویل المعیاد بنیادوں پر وہ بجلی کی بچت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر