Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کروم کا وہ خفیہ فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

Now Reading:

گوگل کروم کا وہ خفیہ فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

معروف سرچ انجن گوگل کروم کا ایک خفیہ فیچر سامنے آ گیا ہے۔

گوگل کروم میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جو آپ کو یوٹیوب یا کسی بھی سروس کی ویڈیوز پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

جی ہاں، بیشتر افراد جب انٹرنیٹ پر کچھ اور کام کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے لیے یوٹیوب یا کسی بھی سروس کی ویڈیو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔

پکچر ان پکچر موڈ یوٹیوب میں تو کافی عرصے سے دستیاب ہے جس کے لیے یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو اوپن کر کے اس کے ڈسپلے پر ماؤس کرسر کو رکھ کر 2 بار رائٹ کلک کریں تو کروم مینیو میں پکچر ان پکچر موڈ بھی نظر آتا ہے۔

مگر یہ طریقہ کار ہر ویب سائٹ پر کام نہیں کرتا مگر اس کا حل بھی کروم براؤزر کے اندر چھُپا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: گوگل پر درست سرچ نتائج کے لیے مددگار آسان ٹپس

یہ فیچر کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے جو یو آر ایل ٹیب کے برابر میں میوزک آئیکون کی شکل میں نظر آتا ہے۔

گلوبل میڈیا کنٹرول نامی یہ فیچر براؤزر کی کسی ٹیب پر چلنے والی ویڈیو کے میوزک کنٹرول کا کام کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ پکچر ان پکچر موڈ کے استعمال کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ اس فیچر کا آئیکون ہے / فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

جیسے فیس بک پر کوئی ویڈیو اوپن کر کے گلوبل میڈیا کنٹرول کے آئیکون پر کلک کریں اور اس پر موجود پکچر ان پکچر آپشن پر کلک کردیں اور بس۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری؛ کمپنی کا اہم اعلان

Advertisement

اس آئیکون پر کلک کرنے پر ویڈیو ایک چھوٹی ونڈو میں اسکرین کے کونے پر چلنے لگتی ہے جسے آپ ماؤس کی مدد سے کھینچ کر بڑا کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے بعد ضروری نہیں کہ آپ گوگل کروم کو اوپن ہی رکھیں بلکہ اسے minimze کرنے پر بھی وہ ویڈیو چلتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر