Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ نے اپنا نیا طاقتور فون متعارف کروادیا؛ قیمت حیران کن

Now Reading:

سام سنگ نے اپنا نیا طاقتور فون متعارف کروادیا؛ قیمت حیران کن
سام سنگ

سام سنگ نے اپنا نیا طاقتور فون متعارف کروادیا؛ قیمت حیران کن

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اپنا نیا طاقتور فون متعارف کروادیا ہے۔

حال ہی میں اسمارٹ موبائل فون بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے اپنے دو نئے فونز ’اے 54‘ اور ’اے 34‘ کو پیش کردیا ہے۔

 کمپنی نے دونوں کو سب سے پہلے یورپی مارکیٹ میں پیش کیا ہے اور انہیں رواں ماہ کے اختتام تک دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

اے 34

کمپنی نے اس فون کو 6۔6 انچ کی قدرے بڑی اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے اور اس میں بھی مختلف میموریز کے ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں۔

Advertisement

اس فون کو بھی کمپنی نے 6 جی بی اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا ہے۔

اس فون میں بھی اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کو فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

—فوٹو: کمپنی

اس فون کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں جس میں سے مین کیمرا 48 میگا پکسل، دوسرا 8 جب کہ تیسرا 5 میگا پکسل دیا گیا ہے۔

اے 34 کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس فون کو بھی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری اور 25 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کے 6 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

Advertisement

اے 54

کمپنی نے اس فون کو 5۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے اور اسے مختلف میموری ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو 6 اور 8 جی بی میموری جب کہ 128 اور 256 جی بی میموریز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اے 54 کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ تین بیک کیمرا اور 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

—فوٹو: کمپنی

فون کے بیک پر تین میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 12 میگا پکسل اور تیسرا 5 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

Advertisement

پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

اس فون کے 6 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 45 ہزار جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر