ٹک ٹاک نے نئی کمیونٹی گائیڈ لائن جاری کر دی
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کا نیا سیریز فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
اس فیچر کے تحت کونٹیٹ کریئٹرز خصوصی ویڈیوز کے ذریعے براہ راست رقم کما سکیں گے، کونٹیٹ کریئٹرز اپنی ویڈیو دیکھنے کے عوض صارفین سے ایک ڈالر سے 190 ڈالر تک فیس وصول کر سکیں گے۔
کونٹیٹ کریئٹرز کو اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے ٹک ٹاک انتظامیہ کو فیس ادا کرنی پڑے گی۔
اس کے علاوہ کونٹیٹ کریئٹرز ایک سے زائد سیریز بنا سکیں گے اور مرضی کے مطابق نام بھی دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راتوں رات کسی کو بھی وائرل کرنے والا ٹک ٹاک کا خفیہ بٹن سامنے آگیا
واضح رہے کہ اس سیریز فیچر کو چند ماہ میں استعمال کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
