Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ناٹ روبوٹ ٹیسٹ کس طرح آپ کے انسان ہونے کا تعین کرتا ہے؟

Now Reading:

آئی ایم ناٹ روبوٹ ٹیسٹ کس طرح آپ کے انسان ہونے کا تعین کرتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ آئی ایم ناٹ روبوٹ ٹیسٹ کس طرح آپ کے انسان ہونے کا تعین کر ہے۔

Completely Automated Public Turing test to tell Computers and Humans Apart المعروف CAPTCHA ٹیسٹ سے کمپیوٹر بوٹس (Bots) کو شناخت کیا جاتا ہے۔

یہ ٹیسٹ مختلف اقسام کا ہو سکتا ہے جیسے ایک باکس پر کلک کرنا یا تصاویر میں مخصوص اشیا پر کلک کرنا۔

مگر یہ ٹیسٹ کس طرح انسانوں اور بوٹس میں امتیاز کرتا ہے؟ کیا بوٹس بٹن کو کلک نہیں کر سکتے؟

اس کا جواب کچھ عرصے قبل ایک ویڈیو میں دیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بنیادی طور پر یہ ٹیسٹ چیک باکس پر کلک کرنے سے قبل انسانی رویوں کو جانچتا ہے۔

Advertisement

یقیناً ربوٹس بٹن کو دبا سکتے ہیں مگر ان کے لیے عام انسانی رویے کی نقل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے مطابق یہ ٹیسٹ صارف کے ماؤس کرسر کی چیک باکس کی جانب حرکت کو ٹریک کرتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہر انسان کی حرکت میں ایسی غیر شعوری حرکات چھپی ہوتی ہیں جن کی نقل کرنا ربوٹس کے لیے آسان نہیں ہوتا۔

اگر کرسر کی حرکت میں کسی قسم کی غیر یقینی کیفیت موجود ہو تو یہ ٹیسٹ فیصلہ کر لیتا ہے کہ صارف روبوٹ نہیں بلکہ انسان ہے۔

اسی طرح CAPTCHA ٹیسٹ میں کسی صارف کی ڈیوائس کی براؤزر کوکیز اور ہسٹری کا تجزیہ کر کے بھی یہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔

کوکیز اور انٹرنیٹ ہسٹری سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ انسان ہیں یا بوٹ۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس باکس پر کلک کرنے سے قبل آپ نے بلیوں کی ویڈیوز دیکھی ہوں، کسی معروف فرد کی ٹوئٹ کو لائیک کیا ہو یا جی میل اکاؤنٹ چیک کیا ہو تو یہ سب چیزیں اس ٹیسٹ کو یقین دلاتی ہیں کہ آپ ایک انسان ہیں۔

درحقیقت جب آپ آئی ایم ناٹ روبوٹ پر کلک کرتے ہیں تو آپ سائٹ کو ہدایت دیتے ہیں کہ میرے ڈیٹا کو دیکھو اور خود فیصلہ کرو کہ میں انسان ہوں یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر