
فیس بک نے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی
فیس بک نے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی ہے۔
حال ہی میں میٹا کمپنی نے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے لیے ریلز ویڈیو سے آمدنی کا حصول مزید آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے میٹا کی جانب سے نئے پروگرام کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی مختصر ویڈیوز میں مزید اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق تخلیق کاروں کے لیے ریلز ویڈیوز سے آمدنی کے حصول کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
میٹا نے بتایا کہ نئے ماڈل کے تحت تخلیق کاروں کو ان کی پبلک ریلز ویڈیو کی کارکردگی پر پیسے دیے جائیں گے جبکہ اشتہارات کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔
آسان الفاظ میں صارف کی ویڈیو کو جتنی زیادہ بار دیکھا جائے گا، آمدنی اتنی زیادہ ہوگی، چاہے اس ویڈیو پر اشتہاری آمدنی کم ہی کیوں نہ ہو۔
یہ فیصلہ صارفین کی شکایت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے جبکہ یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ ریلز ویڈیوز میٹا کی ایپس میں بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔
یہ ابھی واضح نہیں کہ تخلیق کاروں کو نئے پروگرام سے کتنی آمدنی ہو سکے گی۔فی الحال 52 ممالک کے صارفین اس نئے پروگرام کا حصہ بن سکیں گے، جن کو چند شرائط بھی پوری کرنا ہوگی، خیال رہے کہ ان ممالک میں ابھی پاکستان شامل نہیں۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا پروگرام آئندہ چند ہفتوں میں انسٹا گرام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News