Advertisement
Advertisement
Advertisement

فون میں غلطی سے ڈیلیٹ ہو جانے والی تصاویر کو ریکور کرنے کے طریقے جانیے

Now Reading:

فون میں غلطی سے ڈیلیٹ ہو جانے والی تصاویر کو ریکور کرنے کے طریقے جانیے

آج ہم آپکو فون میں غلطی سے ڈیلیٹ ہو جانے والی تصاویر کو ریکور کرنے کے طریقے بتائیں گے۔

گوگل فوٹوز بیک اپ چیک کریں

اگر آپ نے فون میں گوگل فوٹوز بیک اپ کو ان ایبل کیا ہوا ہے تو ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو وہاں سے ریکور کرنا ممکن ہے۔

اس مقصد کے لیے فون میں گوگل فوٹوز ایپ اوپن کر کے لائبریری کے آپشن میں جائیں۔

وہاں آپ کے فون کیمرے سے لی گئی تمام تصاویر محفوظ ہوتی ہیں تو ان تصاویر کا انتخاب کریں جن کو ریکور کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد ان کو ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

Advertisement

فون کے ٹریش فولڈر کو چیک کریں

ہر فون میں یہ فولڈر  عموماً فوٹوز یا لائبریری کے فولڈر میں موجود ہوتا ہے۔

اس جگہ جاکر ٹریش فولڈر کے آئیکون پر کلک کریں، جہاں ڈیلیٹ ہونے والی تمام تصاویر مخصوص وقت تک موجود رہتی ہیں۔

مطلوبہ تصاویر کو سلیکٹ کرکے ری اسٹور کے آپشن کا انتخاب کریں۔

فوٹو ریکوری ایپ استعمال کریں

اگر گوگل فوٹوز بیک اپ استعمال نہیں کرتے یا فون کے ٹریش فولڈر میں تصاویر موجود نہیں تو پھر کسی فوٹو ریکوری ایپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

گوگل پلے اسٹور میں ایسی متعدد ایپس موجود ہیں جن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے کچھ مقبول ایپس فوٹو ریکوری، Dumpster اور DiskDigger زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔

یہ ایپس ڈیوائس اسٹوریج کو اسکین کر کے ڈیلیٹ فائلز کو ری اسٹور کر دیتی ہیں۔

اس مقصد کے لیے کسی ایپ کو انسٹال کرکے اسے اوپن کریں اور وہاں فائل ٹائپ کا انتخاب کریں جیسے فوٹوز۔

پھر اسٹوریج لوکیشن جیسے انٹرنل اسٹوریج یا ایس ڈی کارڈ کا انتخاب کریں جس کو اسکین کرنا چاہتے ہیں۔

اسکین ہونے کے بعد ڈیلیٹ تصاویر کو سلیکٹ کریں اور ری اسٹور بٹن کا انتخاب کریں۔

Advertisement

کمپیوٹر سے کنکٹ کریں

اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں یو ایس بی ماس اسٹوریج موڈ سپورٹ موجود ہے تو اسے کمپیوٹر سے کنکٹ کریں۔

کمپیوٹر سے کنکٹ کر کے کسی ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیر کا استعمال کریں۔

اس طرح کے سافٹ وئیر سے بھی آپ ڈیلیٹ تصاویر کو تلاش کرکے ریکور کر سکتے ہیں بلکہ کمپیوٹر میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر