
انٹرنیٹ بحال ہونے کے بعد بھی ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کیوں نہیں چل رہیں؟ پی ٹی اے نے جواب دے دیا
انٹرنیٹ بحال ہونے کے بعد بھی ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کیوں نہیں چل رہیں اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 روز کے بعد جمعے کی شب کو ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی تھی مگر صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔
9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مزید کہا کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News