Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

اسمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبول فون کمپنی نوکیا نے ایک بار پھر مہنگائی کے دور میں قدرے سستے اور معیاری فونز پیش کردیے۔

کمپنی کی جانب سے سب سے سستا فون سی 110 متعارف کرایا گیا ہے جسے 3۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو تین جی بی ریم اور 32 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس میں دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

نوکیا سی 110 کو اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس کے بیک اور فرنٹ پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور ان کے سینسرز کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

نوکیا سی 110 کو 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ پانچ واٹ کے چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت پاکستانی 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے تاہم اس کی قیمت مختلف ممالک میں کم کیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے اپنے سب سے بہترین فون کو 57۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے مگر اس میں بھی تین جی بی ریم اور 32 جی بی میموری دی گئی ہے۔

اس فون کو بھی اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا اور اس میں میڈیا ٹیک کی چپ دی گئی ہے۔

نوکیا سی 300 کے بیک پر تین جبکہ فرنٹ پر ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کو بھی ماضی کے مقابلے بہتر بنایا گیا ہے۔

Advertisement

فون کے بیک پر مین کیمرا 13 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے دیے گئے ہیں۔

نوکیا سی 300 کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 10 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت پاکستانی 39 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اسے بھی فوری طور پر صرف امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم اسے جلد دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر