Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے لیے بُری خبر

Now Reading:

نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے لیے بُری خبر

نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے لیے بُری خبر

نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے لیے بری خبر آ گئی ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے فروری 2023ء میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین میں پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اب امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں دوستوں یا رشتے داروں سے پاس ورڈ شیئرنگ کرنے والے صارفین سے کمپنی اضافی فیس وصول کرے گی۔

 کمپنی کی جانب سے 103 ممالک اور خطوں کے صارفین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے انتباہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو گھر سے باہر کے افراد سے مفت شیئر نہ کریں۔

 نوٹیفکیشن میں کہا جائے گا کہ ایک نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو صرف ایک گھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور صارفین اضافی فیس ادا کر کے گھر سے باہر کسی فرد کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی دے سکتے ہیں۔

Advertisement

 ہر ملک میں یہ فیس الگ ہوگی، امریکا میں 8 ڈالر ماہانہ اضافی فیس کے طور پر لیے جائیں گے۔

پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف اقدامات کی آزمائش گزشتہ سال سے لاطینی امریکا کے چند ممالک میں کی جارہی تھی۔

 فروری میں چند ممالک میں کریک ڈاؤن کا آغاز ہوا اور اب اس کا دائرہ لگ بھگ دنیا بھر میں پھیلا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد اس سروس کو اپنے دوستوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے مفت استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر