Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب جانتے ہیں؟
چیٹ جی پی ٹی

کیا آپ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب جانتے ہیں؟

چیٹ جی پی ٹی ایسا آرٹی فیشل چیٹ بوٹ ہے جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔

امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر بڑی کمپنیاں اسی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی کا مطلب کیا ہے؟

اس کا جواب ہم نے براہ راست چیٹ جی پی ٹی پر ہی جاکر معلوم کیا جس کے مطابق جی پی ٹی لفظ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر کا مخفف ہے۔

اس مکمل نام سے وضاحت ہوتی ہے کہ یہ اے آئی چیٹ بوٹ کیا کام کرتا ہے۔

Advertisement

جنریٹیو سے مراد اے آئی ٹیکنالوجی کی ٹیکسٹ جنریٹ کرنے کی صلاحیت ہے، یعنی جب آپ اس سے کچھ پوچھتے ہیں تو وہ ٹیکسٹ میں جواب دیتا ہے۔

پری ٹرینڈ کا مطلب یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی کافی زیادہ ٹریننگ کی گئی ہے، لینگوئج ماڈل کے ذریعے ڈیٹا اس سروس کا حصہ بنایا گیا اور اسی سے چیٹ جی پی ٹی کو انسانی زبان سمجھنے اور اس کے مطابق جواب دینے میں مدد ملتی ہے۔

جہاں تک ٹرانسفارمر کی بات ہے تو اس سے مراد کمپنی کی جانب سے استعمال کیے جانے والا نیورل نیٹ ورک architecture ہے۔

اسی سے چیٹ بوٹ کو کسی جملے میں شامل الفاظ کا تعلق سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر