
ٹک ٹاک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) وینیسا پاپاس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینیسا پاپاس 5 سال کی خدمات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
وینیسا پاپاس نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ ٹک ٹاک پر حاصل ہونے والی تمام کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے میں محسوس کرتی ہوں کہ آگے بڑھنے اور اپنے کاروباری جذبے پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کا صحیح وقت ہے۔
علاوہ ازیں ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائٹ ڈانس کے چیف ایگزیکٹیو شو چیو نے اعلان کیا کہ ’ والٹ ڈزنی کو ‘ میں 20 سالہ تجربہ رکھنے والی زینیا موچا ٹک ٹاک میں بطور چیف برانڈ اور کمیونیکیشن آفیسر شامل ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے چیف آف اسٹاف ایڈم پریسر آپریشنز کے سربراہ بنیں گے اور مواد کی نگرانی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News